0
Monday 17 Jan 2022 22:46

بالاکوٹ میں گاڑی کھائی میں جاگری، 2 خواتین جاں بحق

بالاکوٹ میں گاڑی کھائی میں جاگری، 2 خواتین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ  کے گھنول نامی گاؤں میں ایک گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں اب تک 2 خواتین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی سیاحتی گاڑی میں موجود افراد کی تعداد 7 تھی، مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سیاحوں کے پاس سے شناختی کارڈ ملا ہے جس میں ٹیکسلا درج ہے۔ تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں اندھیرے کے باعث شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش