0
Tuesday 18 Jan 2022 01:34

افغانستان میں زلزلہ، 26 افراد جاں بحق

افغانستان میں زلزلہ، 26 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں، جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مغربی افغانستان میں صوبے بدغیث میں ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ بغدیث کے ضلع موقر میں بھی زلزلے کے اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 3 دن پہلے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 974158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش