0
Thursday 20 Jan 2022 16:49

پاکستان میں داعش کے تربیتی کیمپ کا انکشاف، گرفتار دہشتگرد نے اہم راز اگل دیئے

پاکستان میں داعش کے تربیتی کیمپ کا انکشاف، گرفتار دہشتگرد نے اہم راز اگل دیئے
اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے گرفتار اہم دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد تنظیم کا اسلحہ چلانے کا تربیتی کیمپ ہونے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار دہشتگرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب سے داعش کے نیٹ ورک کا اہم دہشتگرد گرفتار کیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد عبدالغنی عرف ابو منصور نے انکشاف کیا کہ داعش کا تربیتی کیمپ "پری جل" بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع ہے، جہاں اسے 14 روزہ کیمپ میں پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی گئی، جبکہ دہشتگرد نے وہاں اینٹی کرافٹ گن بھی دیکھی۔ دوران تفتیش دہشتگرد نے بتایا کہ کیمپ میں عامر نامی دہشتگرد نے اسے پستول اور کلاشنکوف چلانا سکھائی، جبکہ وہاں سیکھنے کیلئے دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ گرفتار دہشتگرد نے مزید بتایا کہ اس نے سال 2020ء میں تربیت مکمل کی تھی۔ گرفتار دہشتگرد کی جانب سے اہم انکشافات کے بعد فانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 974676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش