0
Thursday 27 Jan 2022 18:58

لین دین کے تنازع پر صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا، مرکزی ملزم کا اعتراف

لین دین کے تنازع پر صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا، مرکزی ملزم کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار عامر بٹ نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بٹ نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ لین دین کے تنازع پر اجرتی قاتلوں سے صحافی حسنین شاہ کو قتل کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنیوالے شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہوئے، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کو گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران عامر بٹ کو لاہور کے علاقے جیل روڈ پر شوروم سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 975885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش