0
Saturday 29 Jan 2022 00:11

پشاور، خانہ فرہنگ کے زیراہتمام ایرانی دستکاری و سیاحتی مقامات کی تصویری نمائش

پشاور، خانہ فرہنگ کے زیراہتمام ایرانی دستکاری و سیاحتی مقامات کی تصویری نمائش
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ ایران پشاور کی جانب سے ایرانی دستکاری اور سیاحتی پرکشش مقامات کی تصاویر پر مبنی نمائش ایڈوارڈز کالج پشاور میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی، ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان اور ایڈورڈز کالج پشاور کے پرنسپل ایم ایس زکی نے کیا۔ نمائش میں موجود طالب علموں سے خطاب میں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل مہران اسکندریان نے نمائش کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے نوجوان نسل کی سوشل میڈیا کے ساتھ وابستگی نے انہیں اپنی شناخت اور تاریخ کو جاننے سے دور کردیا ہے، اور انہیں روزمرہ زندگی میں مختلف مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ لہٰذا ایسی نمائشوں کا انعقاد واقفیت کو فروغ دینے، نوجوانوں کی فن و تہذیب میں دلچسپی بڑھانے اور معاشرہ میں اپنی شاندار ثقافت، فن اور تہذیب کے تحفظ کا باعث بن سکتا ہے۔

پشاور میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ نے خانہ فرہنگ کی جانب سے مختلف ثقافتی اور علمی پروگراموں میں شرکت کے لیے آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں باہمی تعاون کے ذریعے دونوں دوست اور پڑوسی ممالک کی ثقافت اور فن کو متعارف کرانے کے لیے متعدد مشترکہ نمائشوں کے انعقاد کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر ایڈورڈز کالج پشاور کے پرنسپل ایم ایس زکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈورڈز کالج میں پڑوسی ملک کے مہمانوں کی موجودگی اس کالج کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور مشترکہ تہذیب و ثقافت کی ایک طویل تاریخ رکھنے والے ایسے ملک کا وجود پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 976075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش