0
Wednesday 18 May 2022 11:08

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے  اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی اور کیس میں شریک 3 ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔ احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی بھی کر دی۔ عدالت نے کہا کہ شریک ملزمان کی برییت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کر کے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔
خبر کا کوڈ : 994831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش