0
Wednesday 18 May 2022 21:48

گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کی دس جائیدادوں کی نیلامی

گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کی دس جائیدادوں کی نیلامی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کی دس جائیدادوں کو لیز پر دینے کیلئے نیلامی کا عم مکمل کر لیا گیا۔ پی ٹی ڈی سی ہوٹلز اینڈ موٹلز کی نیلامی کے حوالے سے جی بی میں پی ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کی 10 جائیدادوں کو لیز پر دینے کے لیے نیلامی کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کل 25  فرمز، کمپنوں نے اوپن بڈ میں حصّہ لیا۔ جی بی میں 10 جائیدادوں کی نیلامی پر عملدرآمد ہوا جو کہ ایک کھلی نیلامی کا عمل تھا۔ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں موجود پی ٹی سی سی ہوٹلز، موٹلز کی نیلامی میں کامیاب کمپنیوں میں پریسٹیج لمیٹڈ، نیاگرا ملز لمیٹڈ، ڈریم ورلڈ ریزورٹ لمیٹڈ، ایکریڈین ہوٹل اینڈ ریزورٹس لمیٹڈ، اے اے جے سنز لمیٹڈ، بی پی ایس لمیٹڈ اور سروسز لمیٹڈ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی سی سی ہوٹلز/موٹلز سے جو آمدنی آئے گی ان میں سے 50 فیصد حکومت گلگت بلتستان اور 50 فیصد متعلقہ فرم کو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 994911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش