0
Wednesday 18 May 2022 23:07

علامہ ناصر عباس جعفری کو عالمی اسلامی رہنماؤں و سفراء کیجانب سے مبارکباد

علامہ ناصر عباس جعفری کو عالمی اسلامی رہنماؤں و سفراء کیجانب سے مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اسلامی ممالک کے سفراء، اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کے سربراہان اور شخصیات کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ شیخ ھمام حمودی، سابق سربراہ سید عمار الحکیم، عہداللہ تحریک عراق کے سربراہ سید ہاشم الحیدری، جمعیت العمل بحرین کے رہنماء شیخ عبداللہ صالح، بین الاقوامی مقاومت اسلامی سپورٹ فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ غدار، فلسطینی تحریک آزادی حماس کے رہنماء خالد قدومی، تہران میں یمن کے سفیر ابو غدیر، پاکستان میں تعینات شام کے سفیر بسام عمران، حزب موتلفہ اسلامی تہران کے سیکرٹری بین الاقوامی امور محمد بومیان و متعدد دیگر عالمی اسلامی رہنماؤں اور شخصیات نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے لیے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 994923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش