0
Saturday 21 May 2022 00:45

پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے اسلم خان 25 سال بعد اسمگلنگ کیس سے بری

پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے اسلم خان 25 سال بعد اسمگلنگ کیس سے بری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری کو 25 برس بعد اسمگلنگ کیس سے بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی کسٹم عدالت نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری کے خلاف اسمگلنگ کے مقدمے کا 25 برس بعد فیصلہ سنایا ہے, جس میں انہیں باعزت طور پر بری کر دیا گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق اسلم خان اور دیگر کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ 1997ء میں درج ہوا تھا، ملزمان نے 97-1995ء کے دوران ایئر فورس کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا تھا, جس میں ملزمان نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیریشن کی۔ یاد رہے کہ اسلم خان کو عدالت نے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ مقدمے میں مستعفی رکن قومی اسمبلی کے بھائی 2004ء میں بری ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش