0
Wednesday 25 May 2022 00:46

سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی

سونے کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1858 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1950 روپے اور 1672 روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 600 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 114 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے بڑھ کر 1590 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14 روپے بڑھ کر 1363.16 روپے کی سطح پر آگئی۔
خبر کا کوڈ : 995916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش