0
Wednesday 25 May 2022 10:40

سوشل میڈیا پر ریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار

سوشل میڈیا پر ریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار
اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی سوشل میڈیا  اکاونٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی تقسیم پیدا کرنا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم اور جنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پر چلائے گئے تھے۔ اس طرح کی جعلسازی اور دھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 995974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش