?>?> ڈی آئی خان، یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی مکمل ویڈیو - اسلام ٹائمز
0
Wednesday 5 Feb 2020 17:39

ڈی آئی خان، یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی مکمل ویڈیو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ جی پی او چوک سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور، ڈی آئی جی سید امتیاز علی شاہ، کمشنر ڈیرہ اور عوامی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز، کتبے اور کشمیر و پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ بڑے بڑے پینا فلیکسز پہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی منظر کشی کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 842832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش