0
Sunday 16 Feb 2020 23:22

پاراچنار، بالش خیل مسئلہ کے حوالے سے گرینڈ یوتھ الائنس کے جرگہ کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج اتوار کو ایدھی پارک پاراچنار میں گرینڈ یوتھ الائنس کا اجلاس ہوا، جس میں کرم کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجلاس سے جوانوں کے اہم رہنماؤں آغا مزمل حسین، روشن علی، مولانا سید الطاف حسین، مولانا باقر علی حیدری، مولانا محمد اللہ، سید میثیم علی شاہ، محمود علی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جوانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تاخیری حربوں سے باز آتے ہوئے بالش خیل اور دیگر تمام متنازعہ زمینوں کا مسئلہ کاغذات مال کے مطابق حل کرائے۔ انہوں نے قومی اداروں انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کے مزید سیاسی ہتھکنڈوں کا شکار نہ ہوں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ اس مسئلے کے حوالے سے جوان قیادت کے کیا تحفظات ہیں۔ قارئین آپ اس ویڈیو رپورٹ کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=JcrFWFDuPJs
خبر کا کوڈ : 844934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش