0
Friday 20 Mar 2020 04:40
ملتان کے قرنطینہ سنٹر سکھر اور ڈیرہ غازیخان سے بہتر ہیں 

ملتان، علامہ اقتدار نقوی کا رات گئے قرنطینہ سنٹر کا دورہ، (ویڈیو رپورٹ)

زائرین کی عزت اور ناموس پر سب کچھ قربان کر دینگے
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایم ایس نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی رات گئے وفد کے ہمراہ ملتان میں زائرین کے لیے قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر پہنچ گئے، زائرین کی رہائش گاہ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے انہیں قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، قیصر عباس، فخر نسیم، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان شہریار حیدر اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے قرنطینہ سنٹر میں زائرین کی رہائش گاہ کا جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ زائرین ہمارے بھائی ہیں اور ملتان میں ان کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، تمام زائرین کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہ سو سے زائد زائرین کی رہائش اور طعام کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، طیب خان کے مطابق زائرین کے لواحقین کے لیے بھی خصوصی جگہ بنائی گئی ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ سکھر اور ڈیرہ غازیخان کی نسبت ملتان میں زائرین کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح سکھر اور ڈیرہ غازیخان میں زائرین کے ساتھ سلوک کیا گیا ہے، اس طرح کا ملتان میں نہیں ہوگا، زائرین امام حسین علیہ السلام کی عزت و ناموس پر سب کچھ قربان کر دیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 851448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش