0
Tuesday 28 Apr 2020 19:01
کرونا متاثرین کی تعداد میں کمی نہ ہوئی تو لاک ڈاون میں سختی سے بھی دریغ نہیں کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان محمد ندیم قریشی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمحمد ندیم قریشی یکم اکتوبر 1971ء کو اندرون شہر ملتان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول پاک گیٹ سے حاصل کی، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی سے بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی، 1998ء میں بطور کونسلر میونسپل کارپوریشن سیاست کا آغاز کیا، بعدازاں اپنے خاندانی بزنس میں مصروف ہوگئے، موجودہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے قریبی سمجھے جانے والے محمد ندیم قریشی نے پی ٹی آئی میں 2018ء کے الیکشن سے قبل شمولیت اختیار کی، ملتان کے شہری حلقے پی پی 216 سے اپنے کیریئر کا پہلا صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا، جماعت کے ضلعی صدر کیجانب سے مخالفت کے باوجود سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی اُمور اور تین مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن بننے والے حاجی احسان الدین قریشی کو بھاری اکثریت سے شکست دی، اُنہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری (داخلہ) اور بعد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت نامزد کیا گیا،  ندیم قریشی اسوقت وزیراعلٰی پنجاب کے ترجمان بھی ہیں۔ گذشتہ روز ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اُنکا انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 859529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش