0
Tuesday 24 Nov 2020 18:49

سوات میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، سوات کے گراسی گراونڈ میں گذشتہ روز جلسہ ہوا، جس میں حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کی گئی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی اختلافات نہیں، یہ صرف اقتدار کے گھوڑے پر سوار ہونے اور دودھ کی بوتل کے لیے لڑ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کے مسائل کا حل نہیں بلکہ چند خاندانوں کی سیاست کو زندہ رکھنا ہے۔ لوگوں کو مافیاز، سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور ٹھیکیداروں کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا۔ عوام تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف چاہتے ہیں تو انہیں نظام مصطفےٰ (ص) کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کے دست و باز بننا ہوگا۔

جلسہ سے امیر جماعت اسلامی کے پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر عبدالواسع، محمد امین، بختیار معانی، ڈاکٹر خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر مشتاق خان کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عافیہ صدیقی اور ان کی والدہ کو دھوکہ دیا ہے، جماعت اسلامی عافیہ صدیقی کو واپس لائے گی۔ اسٹیبلیشمنٹ بتائے کہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کا کیا مقصد ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے۔ لوگوں کو لاپتہ کرنے کا کیا مقصد ہے، اس وقت ملک میں ہزاروں افراد غائب ہیں، شہریوں کو لاپتہ آئین پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 899714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش