0
Friday 8 Jan 2021 22:20

باغ آزاد کشمیر میں سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے بعد شہداء کے لواحقین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا ہے۔ شہداء کے لواحقین کی حمایت میں اسلام آباد، کراچی، سکھر، ملتان، سرگودہا، لاہور سمیت ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین سمیت شیعہ تنظیموں نے احتجاج کے طور پر دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز باغ آزاد کشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جلوس نکالا اور شہدائے مچھ کے قتل کی مذمت کی، حکومت سے شہداء کے لواحقین کے مطالبات پورے کرنیکا کیلئے نعرے لگائے۔ آزاد کشمیر کے شہر باغ میں ہونیوالے مظاہرے کی ویڈیو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 908903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش