0
Tuesday 11 May 2021 20:30

مسجد اقصیٰ کی توہین کیخلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام مسجد الاقصیٰ کی توہین اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا گیا، جس میں تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، غزہ پر حملہ، نہتے فلسطینی بچوں، عورتوں اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان، او آئی سی، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں و اداروں کو اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات کرتے ہوئے صیہونی جارحیت بند کروانے کا مطالبہ کیا۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ صابر ابو مریم کربلائی نے مسجد اقصیٰ پر حملہ، نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو مدنظر رکھتے ہوئے عیدالفطر کو سادگی سے منائے۔ صیہونی ریاست اسرائیل سے اظہار برات کرتے ہوئے ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 932102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش