0
Thursday 23 Sep 2021 09:49

کراچی یونیورسٹی میں عظیم الشان سالانہ یوم حسینؑ، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ظفر جعفری

پاکستان کی معروف درسگاہ کراچی یونیورسٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے "امام حسینؑ محور اتحاد" کے عنوان سے عظیم الشان سالانہ یوم حسینؑ پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں منعقد کیا گیا۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ اس موقع پر مولانا غلام عباس وزیری، مولانا حافظ حیدر نقوی، مفتی ارشاد احمد سعیدی، مفتی عمیر محمود صدیقی، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، خاتون مذہبی اسکالر نشاط زہراء عابدی اور مسیحی رہنماء پاسٹر سہیل بشیر سمیت نامور علماء کرام نے خطاب کیا، جبکہ مختلف نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم حسینؑ میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ یوم حسینؑ کا اختتام سلام آخر کے ساتھ کیا گیا۔ سلام آخر ڈاکٹر مظفر حسین رضوی نے پیش کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 955293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش