1
Friday 24 Dec 2021 06:42
سعودی حکمران امریکہ و اسرائیل کے زیر اثر ہیں

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا خصوصی انٹرویو

سعودی عرب میں حج و عمرہ کی اجازت نہیں لیکن کنسرٹ ہو رہے ہیں
متعلقہ فائیلیںعلامہ سید اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کیساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں، پاکستان میں ہونیوالے او آئی سی کے اجلاس اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ان سے انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں جو بے غیرتی اور بے حیائی کی لہر آئی ہے، یہ کوئی نئی نہیں ہے، سعودی حکمران امریکہ و اسرائیل کے زیر اثر ہیں، ہم تو کہہ چکے ہیں کہ آپ یہ بھول جائیں کہ کبھی بھی سعودی عرب امریکہ و اسرائیل کے اثر سے نکلے گا، سرزمین حجاز کسی کی ملکیت نہیں، اس پر تمام مسلمانوں کا حق ہے، یہ انبیاء کی سرزمین ہے اور یہاں پر اسلام کی دھجیاں اُڑائی جائیں تو یہ افسوسناک ہے۔ آج وہاں مندر، چرچ، سینما، کسینوز بنائے جا رہے ہیں، لوگوں کو سعودی عرب میں حج و عمرہ کی اجازت نہیں لیکن کنسرٹ ہو رہے ہیں، اسلام کی توہین کی گئی ہے اور اسلام کی حرمت کو پامال کیا گیا ہے، جب چوکیدار ہی چوروں سے مل جائے تو شہر کا اللہ ہی حافظ ہے، آج سعودی عرب امریکہ و اسرائیل سے مل چکا ہے، سعودی عرب آل سعود نہیں بلکہ آل یہود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش