0
Thursday 12 May 2022 07:06

یوم انہدام جنت البقیع، آئی ایس او طالبات کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر حیدر

یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کے زیِر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے مذہبی اسکالر نشاط زہراء عابدی، بنین زہراء، علیزہ جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین، طالبات سمیت بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور، آل سعود کی دہشتگردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہلبیت رسولﷺ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کی ازسرنو تعمیر کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکا اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشتگردی کیخلاف نعرے بلند کئے۔ احتجاجی مظاہرے کے آخر میں انہدام جنت البقیع سے متعلق مذمتی و مطالباتی قراردادیں پیش کی گئیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 993755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش